اخباری نمائندگان نے جدید ووٹنگ مشین کا مشاہدہ کیا

0 25

مالیگاؤں(عامر ایوبی) رائے دہندگان کے اطمینان کیلئے سال آئندہ ہونے والے پارلیمانی اور اسمبلی کے انتخابات جدید ووٹنگ مشین پر لئے جائیں گے اس طرح کی معلومات مالیگاؤں کے پرانت آفیسر اجے مورے نے فراہم کی موصوف اردو میڈیا سینٹر پر اردو مراٹھی اخباری نمائندگان کی پر ہجوم پریس کانفرنس سے مخاطب تھے اس موقع پر پرانت آفیسر اجے مورے کے علاوہ تحصیلدار اور ریاستی الیکشن کمیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے

اس موقع پر بتایا گیا کہ رائے دہندگان میں ووٹنگ مشین کے تعلق سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ان کا ازالہ کرنے کیلئے اب انتخابات میں جدید مشین vvpat (ووٹر ویریفائیبل پیپر آڈٹ ٹرائل) کا استعمال کیا جائیگا اس کی خاص بات یہ ہیکہ رائے دہندہ نے جس امیدوار کو ووٹ دی ہے وہ اسے ملی ہے اس کی ایک پرچی کچھ سیکنڈ تک نظر آئیگی اور اس کے بعد وہ مشین سے منسلک باکس میں جمع ہوجائیگی اور الیکشن کا رزلٹ آنے پر اگر کسی امیدوار کو اعتراض ہوگا تو اس پرچی کو بھی گننے کی گنجائش ہوگی.

پریس کانفرنس کے اختتام سے قبل سبھی اخباری نمائندگان کو اپنے پسندیدہ فرضی امیدوار کو ووٹ دینے کا موقع دیا گیا اور اخباری نمائندگان نے ووٹ دیکر پرچی نکلنے کے عمل کا مشاہدہ کیا مذکورہ بالا تصویر میں شہر کے معروف اردو اخبار شامنامہ کے نمائندے خلیل عباس اپنی موک رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں