کسان لیڈر راکیش ٹکیت خود احتجاج کی جگہ پر کورونا ویکسین لگائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کو بھی کورونا ویکسین دی جائے۔ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے ترجمان نے کہاہے کہ وہ بھی ویکسین چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس شرط کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے ، لیکن انہوں نے یقینی طور پر کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں اور جیل کے قیدیوں کو بھی ویکسین دی جائے۔اس بیان کی ترجمانی اس مطلب کے ساتھ کی جارہی ہے کہ ٹکیت احتجاجی مقام پراسی طرح رہیں گے اوران کوہٹانے کاکوئی بہانہ نہیں چلنے والاہے۔ٹکیت ابھی بھی غازی پور کی سرحدپرہیں۔تین نئے مرکزی زرعی قوانین کو کسان مخالف بتاتے ہوئے ہزاروں کسان کئی مہینوں سے دہلی میں مختلف سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کسانوں نے بنیادی طور پر پنجاب اور ہریانہ کی کسان یونینوں کے بینر تلے محاذ کھولی ہے…


اپنی رائے یہاں لکھیں