رانچی پولیس نے پیغمبر اسلام کے تبصرے پر ہونے والے مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے بعد شہر کے مرکزی سڑک کے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔رانچی میں اہانت رسول صلعم پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)جھارکھنڈ کے راجدھانی رانچی میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام صلعم کے خلاف تبصرے کے خلاف احتجاج جمعہ کو پرتشدد ہو گیا۔انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر، رانچی نے کہا کہ شہر کے مرکزی سڑک کے علاقے میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے

پولیس نے بھیڑ پر لاٹھی چارج کیا تو کشیدگی پھیل گئی۔ جواب میں ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔اس سے قبل نوپور شرما کے بیان کے خلاف مسلم سماج کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ علاقے کی تمام دکانیں بند تھیں۔پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔دریں اثنا، ملک کے دیگر حصوں میں بھی اہانت رسول پر زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں – بشمول دہلی، کولکتہ اور پریاگ راج۔