احتجاجی جلسہ میں ہپی کلب کے والینٹرس کی عمدہ خدمات

0 12

ناندیڑ:6ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)بابری مسجد کے یوم شہادت کے ضمن میں آ ج 6 ڈسمبر کوصبح دس تادوپہر دوبجے تک یگلورناکہ مین روڈ پر مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ کی جانب سے عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیاتھا جس میں انتظامات کے لئے ہپی کلب ناندیڑ کے والینٹرس نے عمدہ خدمات انجام دیں ۔کلب کے ذمہ دار جناب محمدشعیب نے بتایاکہ آج تقریبا 150 سے زائد والینٹرس خدمات انجام دے رہے ہیں انھیں جلسہ گاہ کے اطراف کی سیکوریٹی‘ پانی کی تقسیم ودیگر انتظامات کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ ان والینٹرس نے حسب سابق دیگر ملی وسماجی پروگراموں کی طرح اس پروگرام میںبھی عمدہ خدمات انجام دیں ۔جلسہ کے اختتام پر پانی کے پاوچ کوسڑک سے اٹھانے کاکام بھی والینٹرس نے بخوبی کیا ۔

20181206_13115520181206_131212