بالی ووڈ کے سنگم اجے دیو گن نے اپنے باڈی گارڈ کی سالگرہ میں شرکت کی، ان کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اجے دیو گن کے باڈی نے اداکار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تو باجی راؤ سنگم کے فین حیران رہ گئے۔

ہوا کچھ یوں کے بالی ووڈ اداکار نے اپنے باڈی گارڈ گوتم کی خوشی کےلیے اس کی سالگرہ میں شرکت کی، اجے دیوگن کو اپنی زندگی کے اہم دن پر اپنے ساتھ دیکھ کر وہ خوش ہوگیا۔اس موقع پر لی گئی تصاویر گوتم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ کیپشن کےذریعے اجے دیوگن کا شکریہ ادا کیا۔

گوتم نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کا خاص دن اپنے باس (اجے دیوگن) کے ساتھ منایا ہے، آج میں جو کچھ بھی ہوں، صرف ان ہی کی وجہ سے ہوں، میری سالگرہ کو خاص بنانے کےلیے آپ کا شکریہ۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن چہرے پر بڑا سا چشمہ لگائے ہوئے ہیں، جبکہ اُن کی داڑھی کے بیشتر بال سفید ہیں اور چہرے پر سنجیدگی نمایاں ہے۔

باجی راؤ سنگم کے اس نئے روپ کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی۔