اجمیر درگاہ میں خادمین اور زائرین میں مارپیٹ
اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں جاری صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811 ویں عرس کے دوران کل رات ہنگامہ آرائی اور لڑائی ہوئی۔ یہ لڑائی خادم اور زائرین کے درمیان ہوئی اور اس لڑائی کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
الزام ہے کہ زائرین نے متنازعہ نعرے لگائے جس کی وجہ سے تنازعہ بڑھ گیا اور کچھ خادم ناراض ہو گئے۔ معلومات کے مطابق بریلوی برادری کے کچھ لوگوں نے اجمیر شریف درگاہ کے اندر نعرے لگائے۔ اس کے بعد درگاہ کے خادم مشتعل ہو گئے اور نعرے بازی کرنے والے لوگوں سے ہاتھا پائی ہو گئی۔ اگرچہ،موقع پر موجود پولیس کی مداخلت سے معاملہ پر قابو پایا گیا۔ اس معاملے میں پولیس اسٹیشن میں کسی قسم کی کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔