• 425
    Shares

اجتماعیت ہی شخصیت کو نکھارتی ہے
اپن ٓپ کو اللہ کے دین کی خدمت کے لیے وقف کردیں
اردھاپور (شیخ زبیر )

مرزا یوسف بیگ ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند کا دیگلور کے اجتماع میں خطاب
دیگلور
”اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو صلاحیتیں دے کر پیدا فرمایا تاکہ وہ اللہ کے دین کی خدمت کرے ۔اس کام کے لیے اجتماعیت ناگزیر ہے لہذا یہ ضروی ہے کہ ہم کسی اچھی اجتماعیت سے جڑ جائیں “ اس طرح کے خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند، دیگلور کے اجتماع میں ناظم ضلع مرزا یوسف بیگ نے کیا ۔ دفتر جماعت پر اجتماع منعقد ہوا پروگرام کا آغاز محترم سراج حسین صاحب کے درس قران سے ہوا آپ نے سورہ تحریم کی آیت کا درس دیا اور اپنے درس میں کہا کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچائے اور اللہ کی نعمتوں بھری جنت کا طلب گار بنائے اس کے بعد محمد زاہد نے ” میرے زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی“ اس عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہر چیز حیوانات ،نباتات ،جمادات ان سب کو ایک مقصد کے تحت پیدا کیا انسان جو اشرف المخلوقات ہے اس کو بے مقصد کیسے پیدا کر سکتا ہے ؟ قران سے پتہ چلتا ہے کہ رسولوں کے مشن کو آگے بڑھانا یہ ہمارا مقصد ہے ۔اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر شخص میں کچھ خاص صلاحیتیں دے رکھی ہے جس کا حساب اللہ تعالیٰ روز محشر ضرور لے گا ۔ ایک بہت اہم عنوان ” مسلم لڑکیوں کا ارداد ۔اسباب و علاج “ پر جناب انصاری اسمعیل انور صاحب نے تفصیلی معلومات دی اور وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کی اصل وجہ بے دین ماحول کو قرار دیا۔
و قفہ کے بعد نعت شریف سے پروگرام کا دوبارہ آغاز ہوا محترم قاری ادریس علی نے نعت پیش کی اور اس کے بعد محترم امیر مقامی جناب رئیس احمد صاحب نے جماعت اسلامی ہند کے ذریعہ دیگلور میں ہونے والی سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف کروایا ۔آخر میں سراج حسین صاحب نے ” کونو انصار للہ“ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے فرما یا کے تمہارتے ساتھیوں میں کون ہے اللہ کا مددگا ر اس وقت اللہ کے مخلص بندوں کی ایک جماعت نے کہا کے ” ہم ہیں اللہ کے مددگار“ آج ببھی اسی حوالے سے اللہ تعالیٰ ہم سے پوچھ رہا ہے کہ کون ہے اللہ کے مددگار اب اس کا جواب ہم کو دینا ہے کہ ” نحن انصارللہ “ کہ ہم ہیں اللہ کے دین کے مددگار ۔اس اجتماع میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔