اتوارہ علاقہ کے تاجرکیساتھ 16لاکھ روپے کی دھوکہ دہی
ناندیڑ:7 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)شہر کے اتوارہ علاقہ کے ایک تاجر کو اورنگ آبادبنچ کی جعلی رٹ پٹیشن اور رسید بتاکر تقریبا 16لاکھ 34ہزار 500روپے کا دھوکہ دیاگیا ہے ۔ اس معاملے میں اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ شیخ رسول شیخ ننھے نامی تاجر کے مطابق 21 اپریل 2016تا16اپریل 2018 کے درمیان ملزم اور اسکے ساتھیوں نے فریادی کو کھیت کے 63لاکھ کی نقصان بھرپائی دلوانے کا لالچ دیاتھااور اُن سے 16لاکھ 34ہزار 500 روپے حاصل کرلئے ۔اس کے علاوہ تاجر کو اورنگ آباد بنچ میں دائر جعلی رٹ پٹیشن اور اسکے دستاویزات بتائے ۔اس بارے میں شیخ رسول نے تفصیلات جاننے کی کوشش تو انھیں اطمینان بخش جواب نہیں دیاگیا ۔اسلئے شیخ رسول کو ان افراد کی کارکردگی پرشک وشبہہ ہوا اسلئے اتوارہ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی ۔اس معاملے کی تفتیش اے پی آیی فیروز پٹھان کررہے ہیں۔