لکھنؤ:اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری ہے اور آج یعنی جمعہ کو ایک دن میں ریکارڈ 37,238 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں جو ابھی تک اتر پردیش میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں ۔ ادھر ریاست کی راجدھانی لکھنؤ میں اکیلے پانچ ہزار سے زیادہ نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اس درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت نےاسپتال میں داخلہ کےلئے سی ایم او کے لیٹر کی لازمی شرط ختم کر دی ہے اور اب مریض بغیر سی ایم او کے لیٹر سیدھا اسپتال میں داخل کیا جا سکتا ہے۔