اترپردیش: 71 غیر قانونی مدارس پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

بلرام پور، 23 فروری (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع بلرام پور کے ضلع مجسٹریٹ کرونا کرونیش نے جانچ کے بعد غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے 71 مدارس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرتےہوئے کاروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
مسٹر كرونیش نے اتوار کو یہاں یہ اطلاعات دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 600 مدارس ہیں۔ شکایت ملنے پر توثیق کروائے جانے کے عمل میں 71 مدارس غیر قانونی اور معیارپر کھرے نہیں پائے گئے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حاصل شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شري دَت گنج، هرَّيا سَت گھروا، گےسِڈي، تلسي پوربلاکوں میں چلنے والے 238 مدارس کی ڈور ٹو ڈور جانچ کروائی گئی،

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

جس کے بعد 71 ایسے مدارس پائے گئے جوتین چار سال پہلے بند ہو چکے ہیں یا پھر معیار پرکھرے نہیں اترے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مدارس کے ناظموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی اس کارروائی سے مدارس کے ناظموں (مینیجروں)میں کہرام بپا ہے۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me