گونڈا ، 26 اپریل (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع گونڈا کے کرنل گنج کوتوالی علاقے کے چکروٹ گاؤں میں ایک ہی گھر سے کورونا کے پانچ اور تین دیگر افراد کی موت سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ہے۔صحت کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ منڈی کمیٹی کے کلرک ہنومان پرساد شریواستو کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ان کی 75 سالہ والدہ سرلا سریواستو زوجہ موتی لال سریواستو کا انتقال ہوا۔ اسی ہفتہ میں ان کا 46 سالہ بھائی اشونی سریواستو کا بیٹا موتی لال سریواستو کا انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد 45 سالہ اوشا سریواستو زوجہ اشونی بھی چل بسیں۔ سب سے بڑا دکھ کا پہاڑ تب ٹوٹا جب اشونی کا 22 سالہ بیٹا سوربھ سریواستو کا انتقال ہوگیا۔ ایک ہفتہ کے اندر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت سے اس کنبہ پر سکتہ طاری ہے۔

اسی گاؤں میں 45 سالہ سریتا اہلیہ کرشنا لال ، اور گاؤں کی سرحد پربابوراس پانڈے پروا کا رہائشی شری ناتھ شکلا 60 ولد بھگوتی پرساد ، کورونا سے چل بسا۔ اس کے علاوہ کرنل گنج علاقے میں نوجوانوں میں بھی کرونا کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے ، جس میں 22 سالہ منیش سنگھ ولد مدن سنگھ ، پانڈے چیورا کی موت ہوگئی۔ تو وہیں 21 سالہ شبھم ولد دیارام گوسوامی کی موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ گاؤں کے بہت سے مزید لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے اندیشے ظاہر کئے