اترپردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے اورنگ آباد کے چار قلمکاروں کو اعزاز

47

اورنگ آباد –اترپردیش اردو اکیڈمی لکھنؤ اردو کی خدمت کرنے والوں کی خدمت میں قومی سطح پر ایوارڈس پیش کرتے رہتی ہے۔حال ہی میں اتر پردیش اردو اکادمی نے 2019 اور2021کے انعامات کا اعلان کیا اس میں اورنگ آباد کے چار قلمکار شامل ہیں۔ہے 2019 کے انعامات میں ڈاکٹر عبدالعزیز عرفان کی کتاب "ٹیپو سلطان” کو اعزاز سے نوازا گیا،

اسی طرح 2021 کے زمرہ میں بھی ان کی کتاب "مولانا ابوالکلام آزاد کی گرفتاریاں” کو قومی سطح کے لیے انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔ اسی طرح پروفیسر عبدالقادر کی مشور کتاب "صادق دکن دیس میں” کو انعام کا حقدار قرار دیاگیا ہے۔ ڈاکٹر قمرالنساء، صدرشعبہ اردو، کوہ نور کالج، خلدآباد کو ان کی کتاب "نورالحسنین کے افسانوں کا تجزیاتی مطالعہ” کے لئے اعزاز سے نوازا گیا.

اسی طرح شائستہ محمدی بنت جاوید احمد قریشی، سپر وائزر، عظیم اردو پرائمری اسکول اورنگ اباد کو ان کی کتاب "نباتی سائنس” کو انعام کے لیے لیے منتخب کیا گیا -اور نگ آباد کے ان چار قلمکاروں کو اعزاز سے نوازے جانے پر نور الحسنین، پروفیسر صادق، ڈاکٹر رفیع الدین ناصر ، عرفان خان سوداگر، فاطمہ زہرہ، عبدالودو انصاری ودیگر نے مبارک باد پیش کی۔