پنت نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹسٹ میاچ میں 91شاندار رن بنانے کے فوری بعد یہ ٹوئٹ کیاہے

چینائی۔ہندوستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ریشپ پنتھ نے کہاکہ وہ اپنے میاچ کی فیس اتراکھنڈ میں برف کے تودے پھٹنے کی وجہہ سے پیش ائے سانحہ میں راحت کاروں کاموں کے لئے دیں گے اور آگے بڑھ کراس کام میں تعاون کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

پنت کی پیدائش رورکی میں ہوئی ہے جو ریاست کے ضلع ہری دوار کا ایک شہر ہے۔ پنت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ”اتراکھنڈ میں ہوئے نقصان سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

راحت کاری کے کاموں کے لئے میں اپنی میاچ فیس دوں گااورلوگوں پر بھی زوردیتاہوں کہ وہ مدد کے لئے آگے ائیں“۔آفات سماوی کے اس واقعہ میں زندگی گنوانے والوں کے لئے اس سے قبل اتوار کے روز مذکورہ وکٹ کیپر میں تاسف کا اظہار کیاتھا۔

انہوں نے لکھاتھاکہ”اتراکھنڈ برف کے سیلاب میں جان گنوانے او رمتاثرین ہونے والوں کے لئے میری دعائیں اور اظہار رنج پیش کرتاہوں۔

میں امیدکرتاہوں کہ بچاؤاور راحت کاری کے کام جاری ہیں جس سے مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد ہوگی“۔

پنت نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹسٹ میاچ میں 91شاندار رن بنانے کے فوری بعد یہ ٹوئٹ کیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک پاؤر پراجکٹ پر کام کررہے 150سے زائد مزدور لاپتہ ہیں۔ راستے میں آنے والے گھر بہہ گئے کیوں کہ پہاڑوں کے اوپر سے بڑی شدت کے ساتھ پانی بہہ کر نیچے آیاتھا۔

نشیبی علاقوں کے رہائشی علاقوں میں خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اتوار کے روز نشیبی علاقے کئی گاؤں سے لوگوں کو ہٹاکر محفوظ مقام پر منتقل کیاگیاہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں