اب گیا س تیل کی فراہمی بھی” پوس مشین“ کے ذریعہ ہوگی

0 6
حکومت کاحکمنامہ جاری ‘گیس کنکشن والوںکوسبسیڈی کا کیروسین نہیں ملے گا

ناندیڑ:15 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)سبسیڈی نرخ میں کیروسین صرف مستحقین تک پہنچ سکے اور اہل مستحقین سبسیڈی میں کیروسین سے محروم نہ ہے اسلئے پوس مشین کے ذریعہ کیروسین کی تقسیم کاحکم ریاستی حکومت نے جاری کیا ہے جس پر ضلع میں عمل آوری کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع کارگزار ضلع کلکٹرلہوراج مالی و ضلع سپلائی آفیسر سنتوش وینیکر نے دی ہے ۔ ضلع میں فی الحال 79ہزار 930 مستحقین کو 606 کے ایل کیروسین تقسیم ہوتا ہے۔ حکومت نے جن مستحقین کے پاس گیس کنکشن دستیاب ہے انھیں سبسیڈی میںگیس تیل نہ دینے حکم بھی دیا ہے ۔سبسیڈی کیروسین کی تقسیم صرف آدھار کارڈ نمبردینے والے بغیر گیس کنکشن والے راشن کارڈ والوں کودیاجائے گا۔ اس لئے مستحقین کو گیس کنکشن نہ ہونے کا حلفنامہ دینا ہوگا ۔اگرکوئی غلط معلومات دیتا ہے تو اسکے خلاف ای سی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔ ضلع کے تمام تحصیل دفاتر سے کیروسین مستحقین کی گیس کنکشن نہ ہونے کاحلف نامہ دینے کے بعد انکی تعداد کی بنیاد پر ہی کیروسین کی تقسیم کی جارہی ہے ۔اکتوبر میں ضلع میں 144 کے ایل کیروسین اور ماہ نومبر میں 432کے ایل کیروسین کی بچت ہوئی ہے۔