ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز) حکومت مہاراشٹرا کی طرف سے کوویڈ 19 بیماری کے وبا کو روکنے کے لئے ‘بریک دی چین’ مہم کے تحت دیئے گئے حکم میں ، مزید کچھ معاملات کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس میں محکمہ برائے جانوروں کے پالنے سے متعلق مندرجہ ذیل امور شامل ہیں۔

ضروری خدمات میں پہلے دودھ اور دودھ کی مصنوعات اور کھانے کی دکانوں کوشامل کیاگیاتھا مگر اب چکن ‘مٹن ، انڈے ، مچھلی کی دکانوں کوبھی شامل کیاگیا ہے ۔ حکومت نے اس تعلق سے آج 7اپریل کو ترمیمی حکمنامہ جاری کیا ہے