اب محبت کے نام پر دھوکہ کرنے والے بچ نہیں سکیں گے:شیوراج
بھوپال،31 مارچ (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اب محبت کے نام پر دھوکہ یا مذہب تبدیل کرانے والے اس ریاست میں بچ نہیں پائیں گے۔مسٹر چوہان نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’اسمبلی میں پاس ہونے کے بعد آزادی مذہب قانون 2021 راج پتر میں شائع ہوا ہے۔یہ ریاست کا قانون بن گیا۔ اب محبت کے نام پر دھوکہ کرنے یا مذہب تبدیل کرانے والے بچ نہیں سکیں گے۔‘‘
اس دوران ریاست کے محکمہ داخلہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے آزادی مذہب قانون 2021 راج پتر نوٹیفکیشن کے بعد فوری اثر سے ریاست میں نافذ ہوگیا ہے۔اسمبلی کے ذریعہ پاس قانون گورنر کی اجازت کے بعد مدھیہ پردیش راج پتر (غیر معمولی) میں 27 مارچ کو شائع ہوگیا ہے۔
قانون میں ایک مذہب سے دوسرے مذہب میں قانون کے خلاف تبدیلی کی مناہی ،تبدیلی مذہب کے خلاف شکایت،دفعہ کے التزامات کی خلاف کےلئے سزا وغیرہ کا التزام کیا گیا ہے۔ کسی شخص کی مذہب تبدیل کرنے کے ضمن میں ساتھ کی گئی شادی صفر ہوگی۔ اس سلسلے میں مذہب تبدیلی کرنے والے شخص یا اس کے والدین یا بھائی یا بہن عدالت کی اجازت سے کسی شخص کو جو خون،شادی یا گود لینے کی سرپرستی یا کسٹڈی جو بھی نافذ ہو،ذریعہ سے مقامی سرحدوں کے اندر عدالت میں عرضی پیش کر سکیں گے۔