نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو کورونا ہوگیا ہے۔ ان کی کورونا رپوٹ پازیٹو آئی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کو کورونا پازیٹو ہونے کی خبر دی ہے۔ حال ہی میں کئی بالی وڈ شخصیات کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ عامر خان ، رنبیر کپور اور کارتک آرین جیسی بالی وڈ شخصیات کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔ یہ اداکارہ اس وقت گھر پر کوارنٹائن ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ اپنے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھتی ہیں، میرے کووڈ-19 ٹسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ فی الحال، سبھی احتیاط اور پروٹوکول پر عمل کر رہی ہوں اور گھر پر کوارنٹائن ہوں۔ آپ کی تشویش اور دعاؤں کے لئے شکریہ۔ محفوظ رہیں، دوستوں۔اس سال کی شروعات میں فاطمہ انل کپور کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے راجستھان میں تھیں۔ فلم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فاطمہ ثنا شیخ نے اس فلم کے سیٹ پر اپنا یوم پیدائش منایا تھا۔ دوسری طرف، کئی اداکار کووڈ19 کی ویکسین بھی لگوا رہے ہیں۔ سیف علی خان، سلمان خان اور سنجے دت کچھ ایسے اداکار ہیں، جنہیں حال میں کووڈ19 ویکسین کا پہلا ڈوز لگا تھا۔