Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اب صرف ناندیڑشہرمیں ہی کوروناکی وبائ‘دیہی علاقوں میں کوویڈ19 قابو میں!

ناندیڑ:8 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں اب کورونا کی وباءقابو میں نظر آرہی ہے بالخصوص دیہی علاقوںمیں نئے مریضوں کی تعداد اب بالکل کم ہوگئی ہے ۔ روزانہ جتنے بھی نئے پازیٹیو مریض پائے جارہے ہیں ان میں تقریبا مریض ناندیڑ شہر میں مل رہے ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے اب کورونا صرف ناندیڑ شہر تک محدود ہوگیا ہے۔البتہ مہلوکین کاسلسلہ ہنوز جاری ہے۔آج بروز اتوار کو موصولہ رپورٹ کے مطابق تین کورونا متاثرین فوت ہوئے ہیں۔جبکہ 121مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اور 92 نئے پازیٹیو مریض کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ان میں سے 47 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 45 اینٹی جن کٹ ٹیسٹنگ میں پازیٹیو پائے گئے۔ان 92پازیٹیو مریضوں میں ناندیڑ شہرکے 53مریض ہیں۔آج 766 رپورٹس میں سے 657 رپورٹیں منفی آئی ہیں ۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 18ہزار079 ہوگئی ہے جن میں سے 15ہزار918 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اور تاحال اسپتال میں کل 1ہزار 565 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 44 کی حالت تشویشناک ہے۔آج صحت یاب ہونے والے مریضوں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ، وشنوپوری ، ناندیڑ سے 2 ، بلولی کوویڈ کیئر سنٹر میں 4 ، دھرم آباد کوویڈ کیئر سنٹر میں 1 ، کنوٹ کوویڈ کیئر سنٹر میں 1 ، مدکھیڑ کوویڈ سنٹر میں 1 ،ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال 5 ، دیگلور زینب کوویڈ کیئر سنٹر 2 ، لوہا کوڈ کیئر سنٹر 1 ، این آر آئی ، پنجاب بھون ،محصول بھون / ہوم آئسولیشن 87 ، نجی ہسپتال 17 ۔ناندیڑمیںصحت یاب مریضوں کاتناسب 91.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے