اب شب دیڑھ بجے تک بیئر باراورپرمٹ روم کھلے رہیں گے

ناندیڑ:21اکتوبر(ورقِ تازہ نیوز) پرمٹ روم ‘ بیئربار کوشب دیڑھ بجے تک کھلے رکھنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ ریاست کے کپڑا ‘توانائی و لیبر وزارت نے اسطرح کی اجازت دی ہے ۔ شہر کے ہر بیئربار اور پرمٹ روم اور شراب فروخت کی دکانوں پر پولس کی گہری نظر رہتی ہے ۔ جس کی وجہہ سے بار مالکان پولس سے کافی خوفزدہ رہتے ہیں۔ فی الحال ریاست میں سیاحتی حدود میں اضافہ ہوا ہے اس وجہ سے رات دیر گئے سیاحوں اوربیرون شہر سے آنے والوں کومقررہ مقام تک پہنچنے میں تاخیر ہوتی ہے اور کھانے ملنا بھی مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ شب ساڑھے گیارہ بجے کے بعد تمام ہوٹلیں بند ہوجاتی ہیں ۔لیکن ریاست کے میٹرو شہروںیعنی ممبئی ‘ پونہ اور ناگپور میں شب دیڑھ بجے تک ریسٹورنٹ‘ ہوٹل ‘بیئر بار جاری رکھنے کی سہولت ہے لیکن اب حکومت نے ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن حدود میں ہوٹلوں کو شب دیڑھ بجے تک کھانافراہم کرنے کی مہلت دی ہے ۔ البتہ بیئربار میں شب ساڑھے گیارہ تک شراب کی فراہمی بند رہے گی لیکن پرمٹ روم کو دیڑھ بجے شب تک جاری رکھنے کی سہولت رہے گی ۔حکومت کے اس فیصلے سے یقینا بیئربار اور پرمٹ روم مالکان نے اطمینان کی سانس لی ہوگی ۔

Leave a comment