ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ابھی جیل سے نجات بھی نہیں ملی ہے، اور این سی بی نے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی ضمن میں آج این سی بی کی ٹیم نے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے گھر (منت) پر چھاپہ ماری کی۔حالانکہ کچھ دیر بعد وہاں سے ٹیم واپس لوٹ گئی، لیکن اس دوران این سی بی کے کئی افسران کی منت میں موجودگی دیکھنے کو ملی۔ این سی بی نے کہا کہ ان کی ٹیم وہاں کچھ دستاویزات حاصل کرنے گئی تھی۔وہیں دوسری طرف این سی بی نے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر بھی سَرچ آپریشن کیا۔ اس تعلق سے ابھی زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ ماری آرین خان کے کیس سے جڑی ہو سکتی ہے۔ اننیا کو این سی بی نے سمن جاری کر جمعرات کی دوپہر 2 بجے پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے.

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔