• 425
    Shares

ریاض: سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پرآنے والے افراد عمرہ بھی کرسکیں گے۔ ایک سعودی اخبار کے مطابق حکام نے سیاحتی ویزے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں اور نئے سیاحتی ویزے کیلئے ویب سائٹ مخصوص کی ہے۔ ویزے کی تمام کارروائی آن لائن ہوگی۔ای سیاحتی ویزہ ایک سے زیادہ مرتبہ آمد اور ایک برس کیلئے موثر ہوگا،جس کے تحت ایک بار آنے پر سیاح 90 دن سعودی عرب میں گزار سکیں گے اور سیاحتی پروگراموں میں حصہ لینے کے علاوہ عمرہ بھی ادا کرسکیں گے۔ تاہم سعودیہ آنے والے سیاحوں کو کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگی۔ سعودی عرب نے سیاحتی ویزے کے اجرا کیلئے ویب سائٹ پر سیاحت اورعمرہ پروگراموں کی تفصیل جاری کی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں