اب دن رات لہرایا جا سکے گا ترنگا، جانیں کیوں؟

895

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے فلیگ کوڈ میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت اب ترنگا دن اور رات دونوں میں لہرانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ اب پولیسٹر اور مشین سے بنا قومی پرچم بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت حکومت 13 سے 15 اگست تک ‘ہر گھر ترنگا’ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، جس کے پیش نظر یہ قدم سامنے آیا ہے۔ تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سیکرٹریوں کو لکھے گئے خط میں، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے کہا کہ ہندوستانی قومی پرچم کی نمائش، لہرانا اور استعمال ہندوستانی پرچم کوڈ، 2002 اور قومی فخر کی توہین کی روک تھام ایکٹ، 1971 کے تحت آتا ہے

خط کے مطابق، فلیگ کوڈ آف انڈیا، 2002 میں 20 جولائی، 2022 کے ایک آرڈر کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے اور اب فلیگ کوڈ آف انڈیا، 2002 کے پارٹ-II کے پیرا 2.2 کی شق (11) کو اب اس طرح پڑھا جائے گا: جہاں یہ جھنڈا کھلے میں آویزاں ہو یا کسی شہری کی رہائش گاہ پر آویزاں ہو، وہ دن رات لہرایا جا سکتا ہے۔