Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اب آواز کے ذریعہ کورونا کی جانچ

ممبی 9اگست (یواین آئی) ممبئی مونسپل کارپوریشن نے ‘مشن صفر کے تحت اب کرونا وائرسں بیماری کی تشخیص ایک نئی تکنیک یعنئ ٓاواز کے ذریعے کیے جانے کا فیصلہ کیا ھے-11 اگست سے اس تکنیک کا اغاز کیا جائیگا ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے کہا کی آواز کی ٹیسٹنگ سے نصف گھنٹے میں پتہ چل جائیگا کہ متعلقہ شخص کرونا پازیٹیو ہے یا نیگیٹو-انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں تجرباتی طور پر کورونا مراکز پر اس ٹیسٹنگ کو متعارف کرایا جائے گا اسکے بعد پورے شہر میں اس کا استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ اب تک کارپوریشن کورونا کی تشخیص کے لئے سواب ٹسٹ ، اینٹیجن ٹیسٹ یا پھر انیٹوباڈئ ٹیسٹ کا استعمال کرتی تھی لیکن اب اس ٹیسٹنگ کے ذریعے کسی بھی شخص کے عمل تنفس کا مطالعہ کیا جائیگا اور اسکی ٓاواز کے نمونوں سے ھی کرونا کی تشخیص کی جاسکے گی -یہ تکنیک امریکہ اور اسرائیل میں طبی شعبہ میں کافی مقبول ہے اور اسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔کورونا سے متاثر مریض کی سب سے پہلی نشانی اسکی سانس لینے میں تکلیف ہونا ہے جس کی وجہ سے اسکے پھیپھڑے بھی اس طرح سے کام نہیں کر تے جس طرح سے عام آدمی کے پھیپھڑے کام کرتے ہیں ۔