اب اسمارٹ فون سے اپنا کمپیوٹرشٹ ڈاؤن کریں

0 47

یونیفائیڈ ریموٹ ایپلی کیشن کی مدد سے سمارٹ فون سے کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے
1. سب سے پہلے تو یہاں کلک کرکے یونیفائیڈ ریموٹ ایپلی کیشن کو اپنے اینڈروئیڈ فون پر انسٹال کر لیں۔
2. اس کے بعد یہاں کلک کر کے یونیفائیڈ ریموٹ سافٹ وئیر کو اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں۔
3. اس کے بعد اپنے اینڈروئیڈ فون سے یونیفائیڈ ایپلی کیشن اوپن کر لیں۔ خیال رہے کہ آپ کا پی سی اور سمارٹ فون ایک ہی وائی فائی سے مربوط ہو۔
4. موبائل فون ایپلی کیشن میں آپ کو بہت سے آپشنز جیسے بیسک ان پٹ، فائل منیجر، کی بورڈ وغیرہ نظر آئیں گے۔
5. یہاں آپ کو POWERپر کلک کرنا ہے۔
6. پاور پر کلک کرنے کے بعد آپ کو پھر کئی آپشن جیسے شٹ ڈاؤن اور ری سٹارٹ کے نظر آئیں گے۔شٹ ڈاؤن پر ٹیپ کرتے ہی آپ کا پی سی شٹ ڈاؤن ہو جائےگا۔