ابوظہبی : ابو ظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان چہارشنبہ کو ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے۔عرب نیوز نے اماراتی نیوز ایجنسی وام کے حوالے سے کہا ہے کہ ولی شیخ محمد زاید النہیان ترک صدر طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں باہمی مفادات کے حصول کے لیے دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے امکانات سے متعلق بات چیت کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہیکہ ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں