Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ابوعاصم اعظمی بھی کورونا مثبت پائے گئے

ممبئی16 ستمبر (یو این آی) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں ان کی صحت گزشتہ چار دنوں سے بہتر نہیں تھی جس کے بعد جب انہوں نے کرونا کی جانچ کروائی تو وہ مثبت پائے گئے ہیں گزشتہ دو روز قبل انہیں بخار کی شکایت کی تھی طبیعت بھی بہتر نہیں تھی اس لئے وہ آرام کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور پھر کورونا اصولوں کے تحت خود کو علیحدہ کر لیا۔

انہوں نے عوام پارٹی کارکنان اور ان کے احباب سے یہ اپیل کی ہے کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں میں کسی نے بھی ان سے ملاقات کی ہے تو وہ اپنی طبی جانچ کروائیں اور احتیاط برتیں کیونکہ میں کورونا مثبت پایا گیا ہوں ابوعاصم اعظمی نے گھر میں خود کو علیحدہ کر لیا ہے اور ان کا علاج بھی جاری ہے جبکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا شکایت نہیں ہے اس لئے گھر پر ہی وہ آرام کر رہے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے دعا صحت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ میری جلد از جلد صحتمندی کی دعا کریں تاکہ میں دوبارہ عوام کی خدمت کیلئے جلد حاضر ہوجاؤں۔