ابوظہبی میں یکم ؍جون سے پلاسٹک بیگز پرپابندی

0 6

ابوظہبی : ابوظہبی میں ماحولیاتی اتھارٹی نے یکم جون 2022 سے پلاسٹک شاپنگ پیگز پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک باراستعمال ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی ماحول کو بہتربنانے کیلئے عائد کی جارہی ہے۔میڈیا کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہیکہ سال 2024 تک اسٹائروفوم کے مادے سے تیار کردہ کپ ، پلیٹیس اور کھانا رکھنے کے ڈبوں کے استعمال پربھی مرحلہ وارپابندی عائد کی جائے گی اس حوالے سے عوامی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ پلاسٹک کی بوتلیں، پلیٹس اور کھانے کے ڈبوں کے استعمال کرنے کے نقصانات کے بارے میں معلومات کو فروغ دیا جاسکے۔ماحولیاتی اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات میں مزید کہا گیا ہیکہ تجارتی اداروں اورمارکیٹوں کی انتظامیہ کو ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی مصنوعات پرانحصارکم کرنے کیلئے اگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے۔
جس کے تحت تجارتی اداروں کو اس حوالے سے انتباہی نوٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔انتباہی نوٹس کے اجرا کی مہم بڑی سپرمارکیٹوں سے کی جائے گی تاکہ وہاں سے اس منصوبے پرعمل کا آغاز کیاجائے بعدازاں مرحلہ وار دیگر دکانداروں کو اس بارے میں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔