دبئی :متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں عام شہریوں کے بعد سیاحوں کو بھی مفت ویکسین کی فراہمی شروع کر دی گئی۔امارات کی سب سے بڑی ریاست میں سیاحوں کے لیے مفت ویکسینیشن پروگرام شروع کر دیا گیا۔ ریاست میں موجود اور آئندہ دنوں میں آنے والے سیاح مفت ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروا آسکتے ہیں۔ابوظہبی میں موجود ایسے افراد جن کے رہائشی اجازت نامے یا انٹری ویزہ زائد المیعاد ہیں وہ بھی مفت ویکسین کے اہل ہوں گے۔اس حوالے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ابوظہبی میں اس وقت دو قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔چین کی تیار کردہ سائنوفارم اور امریکا کی فائزر ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم جاری ہے اور گزشتہ ہفتے ایک اندازے کے مطابق ویکسینیشن کے ?اہل افراد میں سے 85 فیصد نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں