ابوظہبی میں داخلے پر کورونا ایپس کا گرین سگنل ضروری

0 19

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنایا گیا پروٹوکول اپ ڈیٹ کر کے دوبارہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔ نیوز کے مطابق جمعرات30 دسمبر سے امارات کی دیگر ریاستوں سے گاڑیوں کے ذریعہ ابوظہبی میں داخل ہونے والوں کو چیک پوائنٹ پر الہوسن ایپ پر کورونا ویکسین کا گرین پاس ضروری دکھانا ہو گا۔ابوظہبی میڈیا آفس نے منگل کو ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی پوری خوراک نہیں لی ان کے لیے ریاست میں داخلے کی اجازت کے لیے 96 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والے منفی پی سی آر ٹسٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی طور پر پیش کرنا ہوگا۔وضاحتی بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے نمنٹے کے لیے نئے پروٹوکول میں کورونا وائرس کے ممکنہ کیسز کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے ای ڈی ای سیکنر استعمال کیا جائے گا۔ابوظہبی میڈیا آفس نے ٹوئٹر کے پیغام میں مزید واضح کیا ہے کہ ریاست میں داخلے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا جانا کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے صحت عامہ کے مطابق احتیاطی تدابیر میں اضافہ کی کوششوں کے مطابق ہے۔