ابوظہبی: اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلنے والی الیکٹرک بسوں کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا گیا ہے جو انتہائی تیز رفتار چارجنگ سسٹم کی حامل جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلائی جائیں گی۔الفہیم گروپ اور ین لونگ انرجی کمپنی کا دعوی ہے کہ لیتھیم ٹائٹانیٹ آکسائڈ (ایل ٹی او) سے تیار کردہ بیٹری 20 منٹ سے بھی کم وقت میں چارج ہوجائے گی۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ بیٹریاں 25سال تک محفوظ ہیں اور ان بیٹریوں کے باعث یہ بسیں ماحول دوست بھی ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں