• 425
    Shares

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ٹیکہ اندازی کی شرح کی بنیاد پر اسکول دوبارہ کھولنے کیلئے ایک نیا مرحلہ وار نظام متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام اور العربیہ نیٹ کے مطابق کمیٹی نے کورونا ایس او پیز میں نرمی اور معمول کے آپریشنز بحال کرنے کے لیے ٹیکہ اندازی شرح کی بنیاد پر بلیو اسکول اقدام کی منظوری دی ہے۔اس پرعملدرآمد رواں تعلیمی سال کے دوسرے سیشن سے کیا جائے گا جن اسکولوں کے طلبہ اور عملے میں ٹیکہ اندازی شرح زیادہ ہوگی انہیں بتدریج ایس او پیز میں نرمی کی اجازت دی جائے گی۔ان میں سماجی فاصلے کے تقاضوں میں کمی، ماسک کے پروٹوکول میں نرمی، کلاسوں اور اسکول ٹرانسپورٹ کی گنجائش میں اضافہ اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بحالی جن میں اسکولوں کے اندر ایونٹس اور فیلڈ ٹرپ شامل ہیں۔بیان کے مطابق نئے اقدام کے تحت اسکولس کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے زمرہ میں اورنج سکول جہاں 50 فیصد سے کم طلبہ کو ویکسین لگی ہے ، یلو سکول جن کے 50 سے 60 فیصد طلبہ کو ویکسین لگی ہے، گرین سکول جہاں 65 سے 84 فیصد طلبہ کو ویکسین لگی ہے اور بلیو اسکول جہاں 85 فیصد سے زائد طلبہ کو کو ویکسین لگی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں