ابوظہبی: ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے کہا ہیکہ رمضان المبارک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ غیر قانونی طور پر عطیات مہم چلاتے ہیں۔غریب ممالک میں روزہ افطار کروانا، یتیموں کی کفالت کرنا، بیواؤں کی مدد کرنا، مساجد تعمیر کرنا اور مدارس چلانے کیلئے مہمات چلانا، یہ سب غیر قانونی ہے۔ابوظہبی پولیس نے کہا ہیکہ ’عطیات مہم کی یہ تمام صورتیں گداگری میں شمار ہوتی ہیں جن پر کم سے کم سے 6 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔