ابرار دیشمکھ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر منتخب

499

ناندیڑ(نامہ نگار)۔ جماعت سلامی ہند ناندیڑ کی میقات ۲۰۲۳ تا ۲۵ کیلئے جناب ابرار خان دیشمکھ کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ ناندیڑ میں جماعت اسلامی کے تقریبا 133 ارکان موجود ہیں ان میں سے یہ تقرر عمل میں آیا ہے۔

48 سالہ سدی ابرار احمد خان دیشمکھ کا آبائی شہر دیگلور ہے، وہ کم عمری ہی سے تحریک اسلامی سے وابستہ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم ایس۔ آئی۔ او۔میں D.O کی زمہ داری تھی۔ اسکے علاوہ ایم پی جے کے ضلع صدر کی ذمہ داری ادا کی ہے۔

فی الحال ان پر جماعت اسلامی ناندیڑ میں قیام عدل و قسط کے سیکریٹری کی ذمہ داری تھی اسکے علاوہ ناندیڑ میں زکوۃ سینٹر آف انڈیا کی سیکریٹری کی زمہ داری ہے۔اورراحت کریڈٹ کاپریٹیو سوسائٹی کے تاسیسی ڈایریکٹر بھی ہے۔

ابرار دیشمکھ صاحب پیشے سے بلڈر ہیں، انکے تعلقات دیگر ملی سماجی تحریکوں کے علاوہ برادران وطن کی تحریکوں اور تنظیموں سے مضبوط روابط ہیں۔ واضح رہیکہ جماعت اسلامی ہر چار سال بعد پابندی سے انتخابات کرواتی ہے۔ اور مقامی سطح پر ہر دوسال بعد امیر مقامی کیلئے انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔

اس موقع پر تمام ارکان جماعت نے ان کیلئے استقامت کی دعاء کی اور انکے دست و بازو بن کر بہتر مستقبل کیلئے ساتھ دینے کے عزم کااظہار کیا۔