ائیر انڈیا کے طیارہ میں نشے میں دھت مسافر نے خاتون کے اوپر پیشاب کردیا

1,793

دہلی: ایئر انڈیا کی بزنس کلاس میں ایک نشے میں دھت مسافر نے ایک مشہور خاتون کے جسم پر پیشاب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ خاتون نیویارک سے دہلی جا رہی تھی۔

اس وقت بزنس کلاس میں ایک مسافر نشے میں تھا۔ خاتون نے شکایت کی ہے کہ اس نے خاتون کو دیکھ کرکپڑے اتار دیے اور ناپسندیدہ اعتراض بھی کیا۔

خاص بات یہ ہے کہ اس وقت ایئر انڈیا کے حکام کو اطلاع دینے کے بعد بھی انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جب جہاز دہلی پہنچا تو وہ شخص چلا گیا۔