ائیر انڈیا کا نیو یئر گفٹ: ناندیڑ- چندی گڑھ- ناندیڑ ہوائی سرویس کا اعلان

0 30

ناندیڑ: 15 ڈسمبر 2018 . (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ائیر پورٹ سے جلد ہی چندی گڑھ کیلئے ہوائی سروس کا آغاز کیا جائے گا. کئی مہینوں سے ناندیڑ کی عوام اور بطور خاص سکھ کمیونٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ دہلی اور امرتسر فلائٹس کے ساتھ ہی ناندیڑ ہوائی سروس کو چندی گڑھ سے بھی جوڑا جائے.

اسی ضمن میں آج ائیر انڈیا نے اطلاع دی کہ سال نو کے آغاز کیساتھ ہی ناندیڑ – چندی گڑھ – ناندیڑ فلائٹس کا آغاز 8 جنوری 2019 سے کیا جائے گا. یہ فلائٹس ہفتہ میں دو مرتبہ منگل اور بدھ کو پرواز کریں گی. اسطرح کی اطلاع گجیندر وی گٹے, اسٹیشن مینیجر ناندیڑ ایئر پورٹ نے دی ہے.

فلائٹس کے نظام الاوقات اس طرح ہیں.
Schedule of the Flight Will be As Under
Flight number 817
Departure From Chandigarh
at 0910 hrs
Arrival at Nanded (HAZOOR SAHAB ) At 1130 HRS

Flight Number 818
Departure From Nanded
AT 1205 HRS
ARRIVAL AT CHANDIGARH
AT 1420 HRS
DAYS OF OPERATION ON TUESDAY AND WEDNESDAY.