آگرہ: دس منٹ میں دیسی شراب کے تین کوارٹر پینے کا چیلنجاور پھر موت

307

آگرہ: اترپردیش کے آگرہ سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شراب نوشی کی زیادتی سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ یہ ایک ایسا چیلنج تھا جس نے ایک 45 سالہ رکشا راں کی جان لے لی۔

رکشا راں جئے سنگھ کی موت اس وقت ہوئی جب اس کے دو دوستوں نے اسے 10 منٹ میں دیسی شراب کے تین کوارٹر پینے کا چیلنج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جئے سنگھ نے اپنے دونوں دوستوں کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شرط پوری نہیں کر پاتا ہے تو وہ بل ادا کر دے گا۔ ای رکشہ ڈرائیور جئے سنگھ بعد میں اس کے 16 سالہ بیٹے کرن کو شلپگرام کے قریب سڑک کے کنارے بے ہوش دستیاب ہوا۔

پہلے اسے قریبی دو خانگی دواخانوں کو لے جایا گیا لیکن دونوں جگہ اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیا گیا، جئے کو بعد میں ایس این میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا