آکولہ میں لوک ڈاؤن کے باوجود فلائینگ کلرس فاؤنڈیشن غریبوں تک کھانا اور راشن پہنچانے میں مصروف

روٹی بینک سے پہنچایا جا رہا ہے دواخانوں میں کھانا*

مُلک میں کورونا وائیرس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ہر طرف خوف اور ڈر کا ماحول بنا ہُوا ہے – مزدور پیشہ لوگوں کو روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جیسے جیسے دِن گزرتے جارہے ہیں روزانہ کمانے اور کھانے والے لوگوں کے گھر کا راشن بھی ختم ہوتا نظر آرہا ہے -کورونا وائیرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن اور کرفیو میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے یقیناً آگے بھی حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے چنانچہ اِن تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے آکولہ میں فلائینگ کلرس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب اور مستحق لوگوں کے لئے ایمرجنسی راشن کِٹ کا انتظام کیا گیا ہے جس میں آٹا، چاول،دالیں،شکر،تیل،چائے پتّی،ہلدی،دھنیہ پاؤڈر اور لال مرچ جیسی کھانے کی اشیا شامِل ہیں –
فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر زبیر ندیم نے بتایا کہ موجودہ حالات میں غریب اور مستحق لوگوں تک اگَر راشن اور کھانا پہنچانے کا انتظام نہ کیا گیا تو لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت بھی آسکتی ہے کیونکہ کرفیو میں مزدور پیشہ لوگ کام کاج نہیں کر پارہے ہیں جسکی وجہ سے انکی کمائی پوری طرح بند ہو گئی ہے نیز ڈاکٹر صاحب نے شہر کے لوگوں سے اپیل بھی کی ہیکہ اِس کارِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں اور رمضان کا انتظار نہ کرتے ہوئے اپنی ذکات صدقات اور عطیات سے غریب اور بے سہارا لوگوں کی خوب مدد کریں- دوسری طرف جو لوگ دواخانوں میں زیر علاج ہیں اور شہر کے باہر دیہاتی علاقوں سے آئے ہوئے ہیں اُن لوگوں کو بھی فلائینگ کلرس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلائے جانیوالے "روٹی بینک" کے ذریعہ صبح اور شام کا کھانا مفت میں مہیّا کروایا جا رہا ہے –
اِن حالات میں جبکہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنا ضروری سمجھ رہے ہیں آکولہ شہر کے یہ نوجوانان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی مختلف انداز سے خدمت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جسکی وجہ سے انکی چاروں طرف حوصلہ افزاٸ کی جا رہی ہے -اِس کارِ خیر میں فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر زبیر ندیم،سیکریٹری ڈاکٹر سروش الرحمان خان،ڈاکٹر مجاہد احمد،ریاض احمد سَر،عبدالرحیم سَر،محمّد ندیم،رضوان جمیل خان،عبید اللہ خان،وقار احمد،ادیل اشہر،عبید کاظم،سیّد محسن علی اور نواب علی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں…

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me