صنعتوں کیلئے خصوصی پیاکیج کی پیشکش، سینئر ریاستی عہدیدار کا بیان
بھوپال : حکومت مدھیہ پردیش نے منصوبہ بندی کی ہیکہ ایک خصوصی پیاکیج صنعتی کارخانوں کو پیش کیا جائے تاکہ آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں آکسیجن کے نئے کارخانے بھی قائم کئے جائیں تاکہ کوویڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی مدد کی جاسکے جن کی تعداد روزافزوں ہے۔ یہ پیاکیج ان پہلے سے موجود کارخانوں کو پیش کیا جائے گا جو آکسیجن کی پیداوار میں اور آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی میں شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کے پرنسپل سکریٹری سنجے شکلا نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی پیاکیج کا مسودہ تیار کرلیا ہے تاکہ صنعتی کارخانوں کی آکسیجن کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش مدھیہ پردیش کی بڑی، چھوٹی اور اوسط صنعتی کارخانوں کیلئے ہے جن سے وہ زیادہ مقدار میں آکسیجن کی پیداوار کی خواہش کرے گی۔ یہ پیاکیج صرف ان صنعتی کارخانوں کو پیش کیا جائے گا جو اس سے دلچسپی رکھتے ہوں اور ان کے پاس ذخیرہ اندوزی کیلئے معیاری ڈبوں اور برتنوں کے علاوہ متعلقہ آلات کا ذخیرہ موجود ہو۔ کارخانے فی الحال آکسیجن کی پیداوار کی اقل ترین صلاحیت یعنی 10 مکعب میٹر فی گھنٹہ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ تمام کارخانے خصوصی پیاکیج کے تحت پیش کی جانے والی رعایتوں کے مستحق ہوں گے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں