جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے کہا ہیکہ ریاستی کابینہ کے تین سینئر وزراء کا ایک گروپ راجستھان میں عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے واسطے میڈیکل آکسیجن، آکسیجن سپلائی کیلئے ٹینکر اور ادویات سمیت دیگر ضروری وسائل کی فراہمی کا کوٹہ بڑھانے کیلئے مرکزی وزراء سے مطالبہ کرے گا۔ اشوک گہلوٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ ریاست کے وزارتی گروپ اس بات کو منطقی طور پر مرکزی وزراء کے سامنے رکھیں گے کہ راجستھان کو میڈیکل آکسیجن اور ریمڈیسیور وغیرہ کی ضروریات کیلئے مقررہ کوٹہ کی سپلائی نہیں مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں کوویڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں بہت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔گروپ میں شامل کابینہ وزیر شانتی دھاریوال، وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما اور وزیر توانائی بی ڈی کلہ اسی مقصد سے آج دہلی روانہ ہوگئے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں