آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کے لئے سنہری موقع

آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022

3,139

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ امتحان حکومت ہند کا ایک خاص پروجیکٹ ہے جو مرکزی وزارت انسانی وسائل و ترقی کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی جانب سے معاشی طور پر پسماندہ اور کمزور طبقات کے بچوں کو ثانوی تعلیم میں حوصلہ افزائی کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے۔ اس امتحان کے ذریعے طلباء و طالبات کو جماعت 9 سے 12 تک اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے، معاشی طور پر کمزور طلباء کو مالی مجبوریوں کی وجہ سے کئی بار تعلیم کے حق سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ اس لئے اس امتحان NMMSE کا مقصد 8ویں جماعت میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ثانوی اور اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکے۔

این ایم ایم ایس اسکالرشپ کے لیے امتحان کا نمونہ –
یہ اسکیم – NMMS اسکالرشپ ایک مرکزی حکومت کی اسکیم ہے جس میں ہر ریاست یا یونین ٹیریٹری کے قابل اور اہل طلبہ کا امتحان کے ذریعے انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان ذہنی قابلیت (MAT) اور تعلیمی قابلیت (SAT) پر مبنی 180 متعدد معروضی سوالات پر مشتمل ہوتا ہے، آپ کو ہر ٹیسٹ کے لئے 90 منٹ کی مدت دی جاتی ہے۔

اسکالرشپ امتحان NMMS کے بارے میں کچھ اہم نکات –

• یہ ایک اسکالرشپ امتحان ہے۔

• اس اسکالرشپ اسکیم کا آغاز سن 2008 میں محکمہ تعلیم و خواندگی (وزارت انسانی وسائل و ترقی) کے تحت کیا گیا ہے۔

• یہ اسکالرشپ ان تمام ذہین و غریب بچوں کو فراہم کی جاتی ہے جو 9ویں سے 12ویں جماعت تک کسی بھی سرکاری، نیم سرکاری یا نجی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

• اس کے ذریعے سالانہ 12000 روپے کی اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے۔

اسکالرشپ کے لیے اہلیت

• درخواست دہندہ (طالب علم) کا بھارت کا شہری و رہائشی ہونا ضروری ہے۔

• طالب علم کا منعقدہ امتحان میں میرٹ کی بنیاد پر کامیاب ہونا ضروری ہے۔

• این ایم ایم ایس اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواست دینے والے طالب علم کے لیے کلاس 7 میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہونا لازمی ہے۔

• درخواست گزار، امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ وہ سرکاری نیم سرکاری اسکول یا کسی بھی اسکول میں زیر تعلیم ہو۔

• خاندان کی سالانہ آمدنی 3.50 لاکھ (ساڑھے تین لاکھ) سے زیادہ نہ ہو۔

• اگر طالب علم ہائیر سیکنڈری اسکول میں اپنا اسکالرشپ جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے دسویں جماعت میں کم از کم 60 فیصد نمبرات حاصل کرنا ضروری ہے۔

• اسی طرح 12ویں جماعت میں اسکالرشپ جاری رکھنے کے لیے 11ویں جماعت میں طالب علم کو 50 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنا ہوگا، ریزرویشن والے طبقات کو 5 فیصد کی چھوٹ ہے۔

ضروری دستاویزات
1) کلاس 7 کا سرٹیفکیٹ / مارکس شیٹ
2) کاسٹ سرٹیفکیٹ (اوپن کے لیے نہیں)
3) والدین کی آمدنی کا سرٹیفکیٹ (انکم سرٹیفکیٹ)
4) ریاست کا رہائشی سرٹیفکیٹ / رہائشی داخلہ (Domicile)
5) معذوری کا داخلہ ہینڈی کیپ سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو تو)
6) آدھار کارڈ
7) موبائل نمبر/ای میل آئی ڈی
8) پاسپورٹ سائز تصویر
9) بینک اکاؤنٹ نمبر (پاس بک کی کاپی)

اگر آپ نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ امتحان کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو آپ کو اوپر دی گئی اہلیت اور دستاویزات کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے آن لائن درخواست کرنا ہوگا۔ آپ جس اسکول میں زیر تعلیم ہیں وہی سے آن لائن درخواست کی جاسکتی ہے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022 ہے۔

* مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لئے آپ ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ،دیگلور ناکہ، ناندیڑ سے رابطہ کرسکتے ہیں-

ایس ایم صمیم مینیجنگ ڈائریکٹر، ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ