نئی دہلی۔29.مارچ۔اللہ تعالی ہمارے مشفق و مربّی پیر و مرشد، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی طبیعت ایک ہفتے سے ناساز چل رہی تھی لیکن کل طبیعت کچھ زیادہ بگڑنے پر ڈاکٹروں کے مشورے سےسخت نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حضرت والاکا سایہ تادیر ہم پر قائم رکھے ۔۔۔ آمین۔

آج ملت اسلامیہ بڑے پُر فتن دورسے گزر رہی ہے۔ایسے دور میں بھی ہمارے حضرت محترم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ہمت و جرآت سے نہ صرف حالات کا مقابلہ کیا بلکہ ثابت قدمی کے ساتھ قوم و ملت کی رہنمائی بھی فرمائی ہے ۔

یہ خادم ذاتی طور پر تمام ہی محبین و متوسلین اور امت کی پردہ نشین ماؤں اور بہنوں سے گزارش کرتا ھے کہ۔
آپ تمام لوگ اپنی اپنی جگہ سے صدقہ و خیرات کریں اور اللہ کے حضور خوب دعاؤں کا اہتمام کریں۔

اللہ تعالی ہمارےحضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کو صحت کاملہ ،عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے آپ کا سایہ ملت اسلامیہ پر دراز فرمائے۔آمین یارب العالمین۔اس طرح کی اطلاع محمد یوسف رحمانی خادم خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں نے دی یے