آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نام لیے بغیر اداکار شاہ رخ خان پر تنقید کی ہے۔ منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق بیان دیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ ان ’بے زبان مسلمانوں’ کے لیے آواز اٹھائیں گے جو جیلوں میں بند ہیں ان کے لیے نہیں جن کے باپ طاقتور ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوپی کی جیلوں میں قیدیوں میں سے کم از کم 27 فیصد مسلمان ہیں، ان کے لیے کون بولے گا؟

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔