آفیشیل نیوز : مہاراشٹر:اورنگ آباد سے امتیاز جلیل فاتح ،شیوسینا کے سنیئرلیڈرکھیرے کو شکست دی

0 3

مودی لہر:مہاراشٹرمیں بھی کانگریس کوزبردست شکست کا سامنا ،
ممبئی،23مئی (یواین آئی) ممبئی سمیت مہاراشٹر میں بھی مودی لہر نے کانگریس کا کام تمام کردیا ہے ،چندرپورسے کانگریس کو ایکل حلقہ میں کامیابی ملی ہے جبکہ شردپوار کی صاحبزادی اور این سی پی امیدوارسپریا سلے پوار تیسری مرتبہ بارہ متی سے جیت گئی ہیں۔انہوں نے چھ لاکھ پچاس ہزار اور ان کی حریف کنچن کول نے چار لاکھ 93ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔سپریا نے 2014میں مودی لہرکے درمیان بھی کامیابی حاصل کی اور پہلی بار 2009میں کامیابی حاصل کی تھی۔اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے امیدوار امتیازجلیل ایک لاکھ 92ہزار سے زائد ووٹوں سے شیوسینا امیداور چندرکانت کھیرے سے آگے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

امتیازجلیل کی شکل میں اورنگ آباد سے چالیس سال بعد مسلمان امیدوار کامیاب،23مسلمان لوک سبھا پہنچے


سپریا پوار کے بھتیجے اور اجیت پوار کے بیٹے پرتھ پوار ماول حلقہ میں شیوسینا کے شررنگ برنے سے شکست سے دوچار ہیں۔جبکہ این سی پی کے دیگرکامیاب امیدواروں میں ستارا سے چھترپتی ادھیان راجے پی بھونسلے ،مراٹھی فلم اداکارامول کولہے شروراور رائے گڑھ سے سنیل تتکرے شامل ہیں۔چندرپورسے کانگریس امیدوار سریش دھانورکر نےبی جے پی امیدوارہنس راج اہیر سے سخت ٹکر کے بعد کامیابی درج کی ہے۔

امرواتی سے جنوبی ہند کی فلمی اداکارہ نونیت کور رانا تین لاکھ سے زائدووٹوں سے آگے ہیں ،انہیں اپوزیشن نے حمایت دی تھی۔نونیت کے شوہر روی رانا آزاد ممبراسمبلی ہیں اور اتفاق سے صنعت کار بنے رام دیو بابا کے بھتیجے ہیں ۔ان سات امیدوار وںکے علاوہ بی جے پی ۔شیوسینا اتحاد 48میں سے 41 نشستوں میں کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
موصولہ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں کانگریس شکست سے دوچار ہے اور ناندیڑ سے ریاستی کانگریس کے صدر اور ایم پی اشوک چوان شکست سے دوچار ہیں ،جبکہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے امیدوار اور مقامی ایم ایل اے امتیاز جلیل کامیابی کی طرف گامزن ہیں ،اور شیوسینا کے سٹنگ ایم پی چندرکانت کھیڑے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ،ممبئی کانگریس کے صدر ملند دیورا اور پریہ دت بھی شکست کھا چکے ہیں۔