آر پی آئی ورکرس نے آٹھولے کو طمانچہ رسید کرنیوالے کی پٹائی کردی ویڈیو وائرل

0 32

ممبئی: 9 ڈسمبر:(ورق تازہ نیوز) ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا (اے) صدر اور یونین منسٹر رام داس آٹھولے کو ممبئی کے قریب منعقدہ پروگرام میں، ایک نوجوان نے طمانچہ رسید کردیا. یہ واقعہ پولیس کی موجودگی میں تھانہ کے امبرناتھ شہر میں پیش آیا. اجلاس میں موجود آٹھولے کے حامیوں نے اس شخص کو فوراً پکڑ لیا اور جم کر دھنائی کردی. جو شخص پکڑا گیا اس کا نام پروین گوسوی بتایا جاتا ہے.

ویڈیو دیکھیں

پولیس نے بتایا کہ رام داس آٹھولے سنیچر کی رات تھانے کے امبرناتھ میں ایک پروگرام میں حصہ لینے گئے تھے. جب وہ اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے تو ان پر حملہ کیا گیا. اس کے بعد حملہ آور نےبھاگنے کی کوشش کی لیکن، آٹھولے کے حامیوں نے اسے پکڑ لیا اور اس کی خوب خاطر تواضع کی اور سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو بناکر وائرل کردیا.

پولیس نے بتایا کہ اٹھولے کے حامیوں کی دھنائی سے زخمی ہوئے شخص کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ممبئی کے جے جے ہسپتال میں داخل کرایا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ واضح نہیں ہو پائی ہے، فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے.ملزم پر ایف آئی آر درج کردیا گیا ہے.

اس واقعہ کے بعد آٹھولے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حکومت کی جانب سے ناکافی سیکیورٹی دی گئی ہے انھوں نے حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کیا کہ ان کی سیکورٹی کو بڑھایا جائے. اور اس معاملہ کی انکوائری کی جائے.