ناگپور : ڈاکٹر انور صدیقی اور ان کی ٹیم روزانہ چلچلاتی دھوپ کا سامنا کرتے ہوئے ناگپور میں جماعت اسلامی ہند کے عارضی دواخانہ کو جارہے ہیں جہاں کوویڈ ہاسپٹل قائم کیا گیا ہے تاکہ انسانیت کی مدد کی جاسکے۔ ناگپور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا گڑھ ہے اور یہ تنظیم ہندو مسلم میں امتیاز برتنے میں بدنام ہے۔ تاہم جماعت اسلامی نے انسانیت کے جذبہ کو فوقیت دیتے ہوئے ناگپور میں ہی مذہب سے قطع نظر تمام کورونا مریضوں کیلئے ہنگامی انتظام کرتے ہوئے زبردست مثال پیش کی ہے ۔ ڈاکٹر انور جماعت کی ناگپور یونٹ کے صدر ہیں۔ وہ اپنے مرکز سے نکل کر ضرورتمند مریضوں میں آکسیجن سلنڈروں کی تقسیم بھی کرتے ہیں۔ ناگپور میں روزانہ کورونا کے 8000 نئے کیس درج ہورہے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں