نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ سے لنک نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا تین کروڑ راشن کارڈوں کی منسوخی کو “انتہائی سنگین” معاملہ قرار دیا ہے اور اس معاملے پر مرکز نے اور تمام ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔چیف جسٹس (سی جے آئی) ایس اے بوبڈے اور جسٹس اے سی بوپنا اور جسٹس وی رامسوبرمیان کے بنچ نے بدھ کے روز کہا کہ اس کو اشتہاری معاملے کی طرح نہیں دیکھا جانا چاہئے کیونکہ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ اس کیس سے متعلق حتمی سماعت ہوگی


اپنی رائے یہاں لکھیں