ناندیڑ:11جنوری(ورق تازہ نیوز)عوامی نظام رسدفراہمی کے تحت سستے راشن اسکیم کے مستحقین و شیتکری اسکیم کے اہل راشن کارڈ یافتگان مستحقین کے آدھار کارڈ و موبائیل نمبر کی کے وائی سی راشن دوکاندار کے پاس 31جنوری تک کروالیںا س طرح کی اپیل تحصیلدار کرن امبیکر نے کی ہے۔

مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق راشن کارڈیافتگان اپنے آدھار کارڈ و موبائیل نمبر اپڈیٹ کروائیں اگر کوئی آدھارکارڈ وموبائیل نمبر درج نہیں کرواتا اسے اناج تقسیم نہیں کیاجائے گا

۔اورایسے راشن کارڈ کو ڈیلیٹ کردیاجائے گا۔اسلئے راشن کارڈ یافتگان 31جنوری سے قبل آدھارکارڈ اورموبائل اپڈیٹ کروالیں۔

BiP Urdu News Groups