آج ناندیڑ شہر میں بجلی سپلائی بندنہیں رہے گی:محکمہ بجلی
ناندیڑ:14ستمبر:(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑشہر میں 15ستمبر 2023 بروز جمعہ کو صبح آٹھ تاشام پانچ بجے تک مینٹینس کےلئے بجلی کی سپلائی بندرکھنے کی اطلاع سوشل میڈیا پر محکمہ بجلی کے آفیسر کے مکتوب کے بعد تیزی سے وائرل ہورہی تھی ۔
لیکن کچھ دیر بعدناندیڑ کے چیف انجینئر نے بجلی سپلائی کو دن بھرکےلئے بندرکھنے کی اجازت نہیں دی ہے جس کے بعد بجلی سپلائی کو بند رکھنے کاحکمنامہ منسوخ کردیاگیا ہے۔
حالانکہ کچھ گھنٹوں کیلئے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی جمعہ کو بند رکھی جاسکتی ہے۔