آج ناندیڑ سرپرست وزیر اشوک چوہان کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیاد
ناندیڑ:27مئی (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر اور ضلع میں ترقیاتی کام پچھلے چند مہینوں سے زوروں پر ہیں جب سے ضلع کے سرپرست وزیر اشوکراو چوہان نے ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ اسی کے تحت شہر میں مانسون سے قبل ترقیاتی کاموں کی بارش ہوگی اور کل ہفتہ28 مئی کو 5 مقامات پر مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیادرکھاگیا ہے ۔
ان تمام سنگ بنیاد تقاریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سابق ایم پی بھاسکر راو پاٹل کھت گاو ںکر، قانون ساز کونسل میں کانگریس کے گروپ لیڈر ایم ایل سی امرناتھ راجورکر، ناندیڑ ساو تھ کے ایم ایل اے موہن انا ہمبرڈے، ناندیڑ نارتھ سے ایم ایل اے بالاجی راو کلیانکر، سابقہ وزیرڈی پی ساونت، میئر مسز جے شری پاﺅڑے، سابق ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا، ضلع کانگریس صدر گووند راو¿ شندے ناگیلیکر، این سی پی کے ضلع صدر ہری ہر راو بھوسیکر، شیوسینا کے ضلع سربراہ دتا کوکاٹے، آنند بونڈھارکر، ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مینل تائی پاٹل کھت گاو¿ںکر، ڈپٹی میئر عبدالغفار‘ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین کشور سوامی، قائد ایوان ایڈووکیٹ مہیش کنک ڈنڈے، خواتین اور بچوں کی بہبود کی چیرمین محترمہ اپرنتائی نیرلکر، ڈپٹی چیرمین عائشہ بیگم کھوکے والے موجود رہیں گے۔جن مقامات پر سنگ بنیادتقاریب منعقد کی گئی ہیں انکی تفصیل اس طرح ہے ۔
دوپہرساڑھے چاربجے چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ‘ وزیر آباد میں مہاویر چوک شام 4.40 بجے، برقی چوک میں شام 5.00 بجے، مہارانا پرتاپ چوک سڈکو میں شام 5.20 بجے۔اورشام 5.35 بجے کوٹھا علاقہ کے چھاوا چوک میں تقریب منعقد ہوگی ۔تاہم مہاوکاس اگھاڑی نے مہاویکاس اگھاڑی پارٹیوں کے تمام عہدیداروں، کارکنوں اور شہریوں سے ان تمام تقاریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔