آج ناندیڑمیں علی سہراب (کاکاوانی)‘ دلنواز حسین کاخطاب

ناندیڑ:13فروری۔(ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )‘این آر سی ‘ این پی آر کے خلاف مہاراشٹربھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور ملک گیرشہریت یافتہ شخصیات کو ان مظاہروں کو مدعوکرکے انکے خطابات سے عوام کی رہنمائی کی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور معروف صحافی سہراب علی عرف کاکا وانی (دہلی)اور دلنواز حسین(جامعہ ملیہ اسلامیہ طالب علم) کو بھی ناندیڑ مدعو کیاگیا ہے ۔ 14فروری بروز جمعہ کو شام سات تا دس بجے تک بمقام دیگلورناکہ حیدر باغ پانی کی ٹاکی کے پاس ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام منعقد کیاگیا ہے ۔

مسلم متحدہ محا ذ کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ کی سرپرستی مولانا مفتی خلیل الرحمن قاسمی ‘زیرصدارت ایم ۔زیڈ۔صدیقی منعقد کیاگیا ہے۔ عوا م الناس سے جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میںشرکت کی گزار مسلم متحدہ محاذ نے کی ہے ۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me